لیبیا کی جہادی‘ یورپ کو راست خطرہ: وزیراعظم فرانس

میڈرڈ۔ 22؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ لیبیا کے جہادی یورپ کے لئے راست خطرہ ہیں۔ وزیراعظم فرانس مینوئل والس نے آج میڈرڈ میں کہا کہ وہ لیبیا کے جہادیوں کو یورپ کی صیانت کے لئے سنگین خطرہ سمجھتے ہیں جن کی نظریں ہماری سرحدات پر لگی ہوئی ہیں۔ وہ یورپ کو جہادی دہشت گردوں کی ایک اور محفوظ پناہ گاہ تصور کرتے ہیں۔ وہ سوشیل ڈیموکریٹس کے ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ والس کے تبصرے اس بڑھتی ہوئی فکرمندی کا اظہار ہیں جو دولت اسلامیہ کے عروج کے پیش نظر یورپ کو لاحق ہوگئے ہیں۔ لاقانونیت کا شکار شمالی افریقی ملک جہادیوں کی نشوونما کے لئے کافی موزوں ثابت ہورہا ہے۔ تجزیہ نگاروں نے انتباہ دیا کہ اندیشہ ہے کہ دولت اسلامیہ کے جنگجو لیبیا میں مزید طاقت حاصل کریں گے۔ بین الاقوامی برادری کے لئے اس گروپ کے پھیلاؤ کو روکنے کا وقت تیزی سے گزرتا جارہا ہے۔