طرابلس۔ 12؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ کم از کم 21 افراد ہلاک اور 60 سے زیادہ زخمی ہوگئے جب کہ ہفتہ کے دن لیبیا کے دارالحکومت میں قبائیلیوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوگئی۔ عینی شاہدین کے بموجب قوم پرست نیم فوجی فورس جس کا تعلق پہاڑی قصبہ زنتان سے ہے، پڑوسی قصبہ کیکلا پر حملہ آور ہوئی تھی جو اسلام پسندوں کی زیر قیادت فجر لیبیا باغیوں کا حامی ہے۔ جھڑپوں میں 21 افراد ہلاک اور 60 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔