لیبیا میں 34 ہندوستانی نرسیس کا تخلیہ

نئی دہلی 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنگ سے بری طرح متاثرہ لیبیا میں تقریباً 34 ہندوستانی نرسیس کا تخلیہ کرایا جارہا ہے اور 12 نرسیس کا پہلا بیاچ کل کوچی پہونچے گا۔ وزارت اُمور خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین نے بتایا کہ لیبیاء میں جاریہ سال تشدد شروع ہونے کے بعد سے اب تک حکومت نے تقریباً 3 ہزار شہریوں کا تخلیہ کرادیا ہے۔

5200 پاکستانیوں کا مقررہ مدت سے زائد قیام
نئی دہلی 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں 5200 سے زائد پاکستانی شہری مقررہ مدت سے زائد قیام کئے ہوئے ہیں۔ مملکتی وزیرداخلہ کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں بتایا کہ جون 2014 ء تک دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 5264 پاکستانی شہری جو کارآمد سفری دستاویزات پر یہاں آئے تھے، مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد بھی قیام کئے ہوئے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ اس طرح کے غیرقانونی تارکین وطن کا پتہ چلاتے ہوئے اُنھیں واپس بھیجنا ایک جاری عمل ہے۔