لیبیا میں دولت اسلامیہ کا خطرناک رفتار سے عروج ، امریکی نمائندہ

جنوبی شنہہ (اردن) /23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا میں امریکی نمائندے نے کہا کہ دولت اسلامیہ لیبیا کیلئے چند ماہ کے اندر انتہائی سنگین خطرہ بن جائے گا اگر حکومتیں وہاں کسی اتحادی سمجھوتے پر نہ پہونچ سکے ۔ امریکی نمائندے برناڈو لیان نے عالمی معاشی فورم کی ایک علاقائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا میں حالیہ مہینوں میں دولت اسلامیہ کا وجود بڑھتا جارہا ہے ۔ یہاں اس کے 2000 سے زیادہ وفادار بن گئے ہیں ۔ لیبیا میں فی الحال دو متحارب حکومتیں کام کررہی ہیں ۔ گزشتہ دارالحکومت طرابلس پر عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے قبضہ کرکے اپنی خود کی حکومت قائم کرلی ہے ۔ لیبیا کی بین الاقوامی سطح پر مسلمہ حکومت ملک کے شمالی حصوں تک محدود ہوگئی ہے ۔