لیبیا میں خودکش حملہ، 45 افراد ہلاک

طرابلس /20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) لیبیائی عہدہ داروں نے کہا کہ مشرقی قصبہ میں خودکش بم حملہ سے 45 افراد ہلاک ہو گئے۔ تین خودکش بم حملوں میں مہلک ترین حملہ دھماکو مادوں سے بھری ہوئی ایمبولنس گاڑی پٹرول پمپ سے ٹکرا دی گئی، جہاں موٹریں پٹرول حاصل کرنے قطار میں کھڑی تھیں۔ دیگر دو حملوں میں ایک ایوان پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مکان کے قریب اور دوسرا صیانتی ہیڈ کوارٹر کے قریب کیا گیا۔