قاہرہ ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک لیبیائی سیکوریٹی عہدیدار کا کہنا ہیکہ مشرق شہر بن غازی میں اسلام پسندوں اور ایک غدار جنرل کے وفادار حریف جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں میں دونوں طرف 31 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عہدیدار نے کہا کہ آج صبح جنرل خلیفہ ہفتر کے وفاداروں اور بن غازی ریولیشنری شوریٰ کونسل نامی گروپ کے درمیان شدید لڑائی چھڑ گئی۔ ہفتر کے جیٹ طیاروں نے اسلام پسندوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جبکہ ملیشیا والوں نے آرٹیلری سے جواب دیا ۔