بن غازی۔ 5 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے مشرقی شہر بن غازی کے ایک رہائشی علاقے میں گولہ باری سے کم از کم تین شہریوں کی موت ہو گئی جبکہ 12 شہری زخمی ہو گئے ۔ ایک دواخانہ کے سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے ۔ واضح رہے کہ دو سال سے بھی زیادہ عرصے سے لیبیا کے مشرقی کمانڈر خلیفہ حفتر کی فوج بن غازی شہر میں اسلامی شدت پسندوں اور دیگر باغیوں کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے ۔ دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ میں اکثر عام شہریوں کو نقصان ہوتا ہے ۔ حفتر کی فوج باغیوں کو شہر سے باہر رکھنے کے لئے باقاعدگی سے ہوائی حملے کرتی رہتی ہے ۔ حفتر کی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ شدت پسندوں کی جانب سے داغا گیا ۔بم رہائشی علاقے میں آکر گرا جس کی وجہ سے یہ جانی نقصان ہوا۔
امریکی حملے میں القاعدہ کا
ایک شدت پسند ہلاک
واشنگٹن۔5 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی فوج کی جانب سے 29 ستمبر کو یمن کے بیضا صوبے میں کئے گئے حملے میں القاعدہ کا ایک شدت پسند ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ امریکی فوج کی سینٹرل کمان نے یہ اطلاع دی ہے ۔مقامی حکام کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے یمن کے بیضا صوبے میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کی یمن شاخ کے دو سینئر ارکان مارے گئے تھے۔