طرابلس۔22فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میںآج ایرانی سفیر کی خالی رہائش گاہ پر دو بم دھماکے ہوئے ۔ سیکیورٹی عہدیداروں نے بتایا کہ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔طرابلس میں سفارتی مشن کو نشانہ بنانے کا یہ تازہ واقعہ ہے جب کہ 2014ء میں دہشت گردوں کے شہر پر کنٹرول کے بعد کئی سفارت خانے بند کردیئے گئے ہیں ۔ آج کے حملہ کی کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ سیکیورٹی سروسیس کے ترجمان نے بتایا کہ ایک بم سیکیورٹی گیٹ کے باہر اور دوسرا رہائش گاہ کے میدان میں پھٹا ۔