لیبیا میں امریکہ کا اٹیک ہیلی کاپٹرس کا استعمال

واشنگٹن۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے لیبیا کے سرتے میں اسلامک اسٹیٹ ارکان کو نشانہ بنانے کیلئے اٹیک ہیلی کاپٹرس کا استعمال شروع کردیا ہے۔ اگست سے امریکی جیٹ طیارے سرکاری فوج کے وفادار جنگجوؤں کی مدد کررہے ہیں تاکہ ساحلی شہر سرتے کو واپس اپنے کنٹرول میں لیا جاسکے۔امریکی دفاع عہدیدار نے بتایا کہ اٹیک ہیلی کاپٹرس کے ذریعہ جاری مہم کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔ امریکہ نے کل شہر پر 77 فضائی حملے کئے تھے ۔