لیبیا میں القاعدہ اور داعش کے عسکریت پسندوں میں جھڑپیں

بن غازی 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی لیبیا میں اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے ایک لیڈر کی بعض نامعلوم بندوق برداروں کی اندھا دھند فائرنگ میں ہلاکت کے بعد القاعدہ اور داعش کے عسکریت پسندوں میں خوفناک تصادم ہوگیا۔ نصر عکر جو القاعدہ کا حامی عسکریت پسند تھا دہشت گردی کے الزامات کے تحت برطانوی جیل میں قید بھی رہا تھا جس کو جہادیوں کے وطن سمجھے جانے والے ٹاؤن دارنا میں گولی مار دی گئی۔ داعش نے گزشتہ سال اس ٹاؤن پر قبضہ کرلیا تھا۔ شام میں بھی داعش اور القاعدہ کے درمیان تسلط اور اقتدار کی لڑائی جاری ہے۔