لیبیا میںخلیفہ حفتار کی فوج کے خلاف جوابی کارروائی کا آغاز

طرابلس21 اپریل(سیاست ڈاٹ کام ) لیبیا کی بین الاقوامی تسلیم شدہ یونٹی گورنمنٹ کی وفادار فوجوں نے خلیفہ حفتار کی فورسز کے خلاف جوابی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ حفتار کی آرمی طرابلس کے نواح میں پہنچی ہوئی ہے ۔ شدید جھڑپیں طرابلس شہر کے جنوب میں جاری ہیں۔ فوجی آپریشن کے ترجمان نے بتایا کہ ہفتہ20 اپریل کو فوج کو حکم دیا گیا کہ وہ پیش قدمی کرتے ہوئے اپنے اہداف حاصل کرے ۔