لیبیا سے 58 نرسوں کی واپسی

نئی دہلی۔ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا سے ہندوستان کی 58 نرسیں وطن واپس ہو رہی ہیں۔ حکومت نے آج کہا کہ لیبیا میں مقیم ہندوستانیوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ وہاں کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر یہ ملک چھوڑدیں۔ ان کی واپسی کے لئے تمام انتظامات کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ حکومت نے ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لئے خصوصی طیارہ کا انتظام کیا ہے۔ 58 نرسیں جو زیادہ تر کیرالا سے تعلق رکھتی ہیں، سرحدی چوکی راس جدیر پہنچ گئی ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کو توقع ہے کہ رات دیر گئے ملک کی تمام نرسس اپنے وطن میں ہوں گی۔ ان نرسوں میں ایک جوڑا دہلی سے تعلق رکھتا ہے اور چند نرسیں حیدرآباد کی ہیں۔ حکومت نے لیبیا میں مقیم دیگر ہندوستانیوں کو بھی واپس ہونے کا مشورہ دیا ہے۔