لیبیا سے مزید 216 ہندوستانیوں کی واپسی

نئی دہلی ۔ 19 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا سے جیربا کے راستے 216 مزید ہندوستانیوں کا ایک گروپ وطن واپس پہنچ گیا۔ اس طرح لیبیا سے واپس ہونے والوں کی جملہ تعداد 2750 ہوگئی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہندوستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے ۔ 2750 ہندوستانیوں میں سے 450 ہندوستانی کارکنوں کو خانگی کمپنیوں نے وطن واپس ہونے کی مدد کی کیونکہ وہ ان کمپنیوں کے ملازم تھے۔ وزارت نے ہندوستانیوں سے لیبیا سے واپس آجانے کا کئی بار مشورہ دیا تھا۔ بغاوت کے آغاز سے پہلے لیبیا میں 18000 ہندوستانی تھے۔ انقلاب کے دوران بھی سینکڑوں ہندوستانی لیبیا میں برسر کار تھے۔