لیبیا :جھڑپ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 272 ہوگئی

طرابلس، 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے بدھ کو کہا کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ لیبیائی حکومت اور سابق فوجیوں کے درمیان ہو نے والی جنگ میں کل 272 افراد کی موت ہو گئی اور 1282 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ڈبلیو ایچ او نے ٹویٹ کر کے کہاکہ طرابلس میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 272 ہو گئی جبکہ 1282 افراد زخمی جبکہ 30000 افراد بے گھر ہو ئے ہیں۔