لیبیائی ساحل کے قریب ملبہ سے 400 تارکین وطن بچا لئے گئے، 25 نعشیں دستیاب

روم ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) تقریباً 400 تارکین وطن کو بچا لیا گیا جبکہ 25 نعشیں دستیاب ہوئیں۔ ایک ماہی گیر کشتی جس میں 600 افراد سوار تھے، شمالی بحرروم میں لیبیا کے ساحل کے قریب الٹ گئی تھی۔ کموڈور فلپو مارینی نے کہا کہ بچاؤ کارروائیاں ابھی جاری ہیں جن میں 7 بحری جہاز شامل ہیں۔ زندہ بچ جانے والوں کی تعداد 400 تا 600 کے درمیان ہے جو اسمگلروں کی اس کشتی میں سوار تھے جو الٹ گئی۔ آئرلینڈ کی ایک بحری جہاز نیاملی ان کئی بحری جہازوں میں سے ایک ہے جنہیں اطالوی ساحلی محافظین نے طلب کیا ہے تاکہ بچاؤ کارروائیوں میں تیزی پیدا کی جاسکے۔ دوپہر کے قریب کشتی الٹ گئی۔ آئرلینڈ کے کیپٹن ڈونالڈ گلاگھیر نے کہا کہ اطالوی فوجی ہیلی کاپٹرس نے مزید زندگی بچاؤ کشتیاں سمندر میں پھینکی ہیں۔ بچاؤ کارروائیوں میں اطالوی بحری جہاز اور ڈاکٹروں کی ایک کشتی بھی شامل ہیں۔ این جی اوز عام طور پر تارکین وطن کو بچاؤ کارروائیوں میں شامل رہتی ہیں جو اٹلی کے ساحل کے قریب غرق ہوتے ہیں۔