لگڑا پاٹی راج گوپال پر قاتلانہ حملہ کا مقدمہ درج کیا جائے : ٹی آر ایس

نئی دہلی ۔ 15 ۔ فروری : ( پی ٹی آئی ) : لوک سبھا رکن لگڑا پاٹی راج گوپال کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیپر اسپرے لانے کے پیچھے نیت کا سوال اٹھاتے ہوئے ٹی آر ایس نے آج مطالبہ کیا کہ راجگوپال کے خلاف قاتلانہ حملہ کی کوشش کا مقدمہ درج کیا جائے ۔ ٹی آر ایس ایم پی وویکا آنند نے کہا کہ لگڑا پاٹی راجگوپال نے پارلیمنٹ کے ارکان کو ضرب پہونچانے کے لیے مہلک ہتھیار لایا تھا ۔ آخر انہوں نے پارلیمنٹ میں پیپر اسپرے کیوں لایا ؟ سیما آندھرا کے کانگریس ایم پی راج گوپال نے لوک سبھا میں کالی مرچ کا پاوڈر لایا تھا جس پر زبردست ہنگامہ ہوا وویکاآنند نے کہا کہ لوک سبھا میں کسی رکن سے انہیں خطرہ تھا تو راجگوپال کو اسپیکر سے شکایت کرنی چاہئے تھی ۔ اس کے بجائے انہوں نے مہلک ہتھیار ساتھ رکھ کر اپنی نیت کو پوشیدہ رکھا تھا ۔۔