لگزمبرگ ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی یونین کے رکن ملکوں کی طرف سے برطانیہ سے یگانگت کے تازہ ترین مظاہرہ کے طور پر لگزمبرگ نے ماسکو سے اپنے سفیر کو مشاورت کیلئے طلب کرلیا۔ روسی نژاد برطانوی جاسوس اور اس کی بیٹی کو برطانیہ میں زہر دیکر ہلاک کئے جانے کے مسئلہ پر ماسکو اور لندن کے درمیان پیدا شدہ تنازعہ سنگین نوعیت اختیار کرگیا ہے۔ اس چھوٹے لیکن دولتمند یوروپی ملک نے ایک دن قبل کہا تھا کہ وہ یوروپی یونین کے ان 18 ملکوں کی تقلید نہیں کرے گا جو برطانوی شہر سالسبری میں زہریلی اعصابی حملے پر روسی سفارتکاروں کا اخراج کرچکے ہیں۔
وزرائے خارجہ ہندوجاپان کی ملاقات
ٹوکیو۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ سشماسوراج تین روزہ دورہ پر جاپان پہنچ گئیں۔ وہ وزیرخارجہ جاپان تاروکونو کے ساتھ ایک کانفرنس کی مشترکہ صدر ہوں گی۔