لکھوی کی ضمانت پر رہائی منسوخ کرنے کی درخواست کی سماعت ملتوی

اسلام آباد۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک عدالت نے ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت پر رہائی منسوخ کرنے کیلئے حکومت کی درخواست کی سماعت ملتوی کردی۔ مقدمہ کی آئندہ سماعت 26 مارچ کو مقرر کی گئی ، کیونکہ لکھوی کے وکیل صفائی آج حاضر نہیں تھے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی۔ عدالت نے کہا کہ وہ مقدمہ کی سماعت میں تاخیر کے حربے استعمال نہ کرے۔