اسلام آباد ۔ 24 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ذکی الرحمن لکھوی جو 2008ء کے ممبئی حملوں کا کلیدی سازشی ہے، آج اس نے حکومت پاکستان کے پاس درخواست پیش کرتے ہوئے اس کی محروسی ختم کرنے کی استدعا کی، جو 26/11 کیس میں اسے عطا کردہ ضمانت کے فوری بعد اس پر قانون عوامی سلامتی کے تحت لاگو کردی گئی ہے۔ لکھوی کے کونسل ایڈوکیٹ راجہ رضوان عباسی نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ’’ہم نے ایک فرضی ذی الرحمن لکھوی کی برقراری امن عامہ (ایم پی او) کے تحت محروسی کے خلاف وزارت داخلہ کے پاس داخل کی ہے، کیونکہ یہ محروسی غیرقانونی ہے‘‘۔ عباسی نے کہا کہ لکھوی کی حراست ایک ماہ کیلئے ہے جسے مزید مدت کیلئے بڑھایا جاسکتا ہے۔