لکھوی کی رہائی پر بات چیت ‘ اقوام متحدہ کا تیقن

اقوام متحدہ۔3مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک کمیٹی نے ہندوستان کو تیقن دیا ہے کہ وہ ممبئی دہشت گرد حملے کے اہم سازشی ذکی الرحمن لکھوی کی رہائی پر آئندہ اجلاس میں بات چیت کرے گا ۔ جب کہ ہندوستان میں اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ لشکر طیبہ کے کمانڈر کی رہائی عالمی ادارہ کی دفعات کی خلاف ورزی ہے ۔ ہندوستانی سفیر برائے اقوام متحدہ اشوک مکرجی نے اس سلسلہ میں ایک مکتوب سلامتی کونسل کے صدر نشین برائے القاعدہ تحدیدات کمیٹی کو روانہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ رہائی اقوام متحدہ کے قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔