لکھوی کی رہائی میں چین کے رول پر مودی کا اعتراض

نئی دہلی۔ /23 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے ممبئی حملوں کے اصل سازشی ذہن ذکی الرحمن لکھوی کی رہائی کے لئے پاکستان کے خلاف اقوام متحدہ میں چین کی کارروائی پر ہندوستان کی جانب سے اظہار تشویش سے واقف کروایا ۔ ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے لکھوی پر چین کے موقف سے متعلق تشویش ظاہر کی ہے ۔ گزشتہ ہفتہ چین کے سینئر لیڈر ژیانگ ڈیجنگ کے دورہ دہلی کے موقع پر مودی نے لکھوی سے متعلق چین کے موقف پر اعتراض اٹھایا تھا اور ان کی رہائی کیلئے پاکستان پر دباو ڈالا تھا ۔