لکھنو۔یکم مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) لکھنو کے علاقہ اندرا نگر کے ایک مکان میں چھوٹے پکوان گیس سیلنڈر میں آگ بھڑک اُٹھنے سے بشمول چار سالہ کمسن لڑکی کے خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق مہلوکین کے نام سمپت سنگھ اس کی بیوی وندنا اور بیٹی کے علاوہ دوسرے ارکان جولیا ، ڈیلوسنگھ بتائے گئے ہیں ۔ حادثہ کی وجہ شارٹ سرکٹ ہوسکتی ہے۔
پونا میں تین موٹر سیکلوں کو ٹکر
پانچ افراد ہلاک
پونے ۔یکم مئی ( سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے مطابق علاقہ چاکن میں منگل کی رات 11:30بجے ایک ویان روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر مخالف سمت سے آنیو الے تین موٹر سیکلوں کو ٹکر دے دی ۔ جس کے باعث موٹر سیکل سوار جو فائبریکیشن ورکرز بتائے جاتے ہیں کام سے واپسی کے دوران ایک ویان کی زد میں آکگر ہلاک ہوگئے ۔ بس ڈرائیور زخمی ہونے کے باعث اس کو دواخانہ میں شریک کردیا گیا ۔