لکھنؤ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) لکھنؤ کے زو میں 30 سال کے طویل انتظار کے بعد ایک 8 سالہ شیرنی نے 4 بچوں کو جنم دیا۔ زو ڈائریکٹر انوپم گپتا نے بتایا کہ شیرنی وسندھرا کو بلاسپور زو سے جاریہ سال فروری میں 9 سالہ شیر پرتھوی کیساتھ یہاں لایا گیا جس نے کل یہاں 4 بچوں کو جنم دیا جوکہ صحت مند ہیں۔
بارہمولہ میں فائرنگ ، فوجی جوان ہلاک
سرینگر ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں انتہاء پسندوں کے ساتھ انکاونٹر کے دوران ایک فوجی جوان ہلاک ہوا۔ یہ انکاونٹر ضلع کے رفیع آباد علاقہ میں پیش آیا۔ اس خصوصی اطلاع پر سیکوریٹی فورس یہاں انتہاء پسندوں کو تلاش کررہی تھی۔ فوج نے اس علاقہ کو گھیر لیا اور صبح 7 بجے سے تلاشی مہم شروع کی ۔ فائرنگ کے تبادلہ میں جوان ہلاک ہوا۔