لکھنؤ ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دو طلبہ جنہوں نے امبیڈکر یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد میں حیدرآباد یونیورسٹی کے طالب علم روہت کی خودکشی پر مخالف وزیراعظم نعرہ بازی کی تھی۔ آج وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملہ میں انصاف کریں۔
ایل جے پی نے خیرمقدم کیا
دریں اثناء این ڈی اے کی حلیف ایل جے پی نے آج وزارت فروغ انسانی وسائل کے حیدرآباد یونیورسٹی واقعہ کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔