لکھنؤ۔یکم اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) لکھنؤ میونسپل کارپوریشن نے نوابوں کے شہر کو پاک و صاف بنانے کی مہم شروع کرتے ہوئے عام مقامات اور سڑکوں پر تھوکنے اور کچرا پھینکنے پر 500 روپئے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کارپوریشن نے ایک بل منظور کرتے ہوئے ہیلت اینڈ سینٹیشن ورکرس کو یہ اختیار دیا ہے کہ گندگی پھیلانے والوں سے برسر موقع جرمانہ وصول کریں۔ قبل ازیں اس جرمانہ کی رقم صرف 50روپئے تھی لیکن کار گر ثابت نہیں ہوسکا۔ علاوہ ازیں اتر پردیش روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے بھی بس اسٹیشنس اور بڑے شہروں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ گھٹکہ اور پان کھاکر تھوکنے والوں کو باز رکھا جائے۔