لکھنؤ، یکم دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو کے ڈریم پروجیکٹ لکھنؤ میٹرو کا ٹرائل شروع کرکے ریاست کے عوام کو بہترین تحفہ پیش کیا گیا۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر ملائم سنگھ یادو اور وزیر اعلی نے مشترکہ طور پر آج اس ٹرائل سروس کا افتتاح کیا۔ملک کی سب سے زیادہ تر آبادی والی ریاست کی راجدھانی لکھنؤ میں میٹرو کی وجہ سے لوگوں کی آمدورفت کافی آسان ہو جائے گی۔ اس پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں بنے ٹرانسپورٹ نگر سے چارباغ تک تقریبا ًسات کلومیٹر کے علاقے میں میٹرو کا ٹرائل شروع ہوا۔سنگارنگر میٹرو اسٹیشن کے قریب اودھ ھاسپٹل چوراہے سے مسٹر یادو نے ٹرین کو ہری جھڈي دکھائی۔