حیدرآباد ۔ /28 فبروری (سیاست نیوز) لکھنؤ میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹیڈ (ایل ایم آر سی) کی جانب سے 386 مختلف جائیدادوں پر تقررات کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ واضح ہو کہ لکھنؤ میٹرو ریل کارپوریشن مرکزی و ریاستی حکومتوں کے اشتراک سے چلنے والا ادارہ ہے ۔ جائیدادوں میں اکزیکٹیو کیڈر کے تحت اسسٹنٹ منیجر (اے ایم) 27 جن میں سیول 7 ، الیکٹریکل 6 ، ایس اینڈ ٹی 3 ، آرکٹکٹ 3 ، آپریشنس 2 ، آئی ٹی 1 ، فینانس 1 ، ایچ آر 2 ، پبلک ریلیشنس 2 ہیں اور اسسٹنٹ کمپنی سکریٹری (اے سی ایس) 1 ، نان اکزیکٹیو کیڈر میں اسٹیشن کنٹرولر کم ٹرین آپریٹر (ایس سی ٹی او) 101 ، کسٹمر ریلیشنس اسسٹنٹ (سی آر اے) 49 ، جونیر انجنیئر (جے ای) 93 ہیں جن میں سیول 31 ، الیکٹریکل 35 ، ایس اینڈ ٹی 27 ہیں اور آفس اسسٹنٹ (او اے) 2 ، (ایچ آر) اکاؤنٹس اسسٹنٹ(اے اے) 1 ، پبلک ریلیشن اسسٹنٹ ( پی آر اے) 2 ، مینیٹنرس 110 ہیں جن میں سیول 17 ، الیکٹریکل 65 ، ایس اینڈ ٹی 28 ہیں ۔ تنخواہ اکزیکٹیو کیڈر جائیدادوں کو 20,600/- ، 46,500/- ، نان اکزیکٹیو کیڈر میں ایس سی ٹی او اور جے ای جائیدادوں کیلئے 13,500/- ، 1,25,520/- ، مینیٹنرس جائیدادوں کیلئے 14,140/- – 8000/- اور بقیہ جائیدادوں کیلئے 18,500/- – 10,170/- روپئے ادا کی جائے گی ۔ قابلیت اکزیکٹیو کیڈر کی جائیدادوں کیلئے متعلقہ شعبہ جات میں بی ای ؍ بی ٹیک ؍ بی آر کے ؍ ایم سی اے ؍ ایم ٹیک ؍ ایم بی اے ؍ آئی سی ایس آئی ممبر ؍ ماسٹر ڈگری (ماس کمیونیکیشن اینڈ جرنلزم) کامیاب امیدوار درخواست دے سکتے ہیں ۔ جبکہ نان اکزیکٹیو کیڈر کی جائیدادوں کیلئے متعلقہ شعبہ جات کے اعتبار سے انجنیئرنگ ڈپلوما ؍ بی کام ؍ بیاچلر ڈگری (ماس کمیونیکیشن اینڈ جرنلزم ) ؍ آئی ٹی آئی (این سی وی ٹی ؍ ایس سی وی ٹی) کامیاب امیدوار درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ واضح ہو کہ کامیابی کا فیصد جنرل امیدوار کیلئے کم از کم 60% اور تحفظات کے زمرے میں آنے والوں کیلئے 50% مقرر ہے ۔ امیدوار کی عمر یکم فبروری 2018 ء تک /21 تا /28 سال کے درمیان ہونا چاہئیے ۔ انتخاب متعلقہ جائیدادوں کے مطابق تحریری امتحان میڈیکل اگزامنیشن / تحریری امتحان + فزیو آپٹیٹیوڈ ٹسٹ + میڈیکل اگزامنیشن کے ذریعہ کیا جائے گا ۔ تحریری امتحان آبجکٹیو طریقہ پر کمپیوٹرائزڈ ہوگا جس میں جنرل انگلش ، جنرل اویرنس ، لاجیکل ابیلیٹی ، کوانٹیٹیٹیو آپٹیٹیوڈ کے ساتھ متعلقہ شعبہ میں ٹریڈ سے سوالات ہوں گے ۔ درخواست فیس جنرل ، او بی سیز کیلئے 500 روپئے اور دیگر کیلئے 200 روپئے ہوگی ۔ درخواست آن لائن داخل کرنا ہوگا اور درخواست آن لائن کرنے کی آخری تاریخ /27 مارچ مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ www.mrc/.com ملاحظہ کریں ۔