لکژری کاروں پر جی ایس ٹی میں 25% تک اضافہ بل منظور

نئی دہلی۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا نے لکژری (پرتعیش) کاروں پر عائد ٹیکس کو 15% فیصد سے بڑھاکر 25% کرنے کیلئے آج ایک بل منظور کرلیا۔ جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد ریاستوں کی آمدنی میں ہونے والے خسارہ کے پیش نظر بطور معاوضہ فنڈس میں اضافہ کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ سیکولرازم اور دستور پر مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کے متنازعہ تبصروں پر اپوزیشن کے شوروغل و ہنگامہ آرائی کے درمیان ایوان زیرین میں جی ایس ٹی (معاوضہ برائے ریاستیں) بل 2017ء منظور کرلیا گیا۔ یہ بل اس آرڈیننس کی جگہ لے گا جو جی ایس ٹی کونسل کے فیصلہ پر عمل آوری کیلئے ستمبر میں جاری کیا گیا تھا۔