لڑکی کے سوشیل میڈیا اکاؤنٹ کو ہیک کرنے والا گرفتار

حیدرآباد۔/26 فروری، ( سیاست نیوز) لڑکی کے سوشیل میڈیا اکاؤنٹ کو ہیک کرنے اور قابل اعتراض مواد اَپ لوڈ کرنے والے بی ٹیک گریجویٹ لڑکے کو رچہ کنڈہ کی سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ درخواست گذار خاتون سے یو سریش کمار کا معاشقہ تھا اور کچھ وجوہات کے سبب دونوں میں اختلافات ہوگئے تھے۔ سریش کمارنے خاتون کے انسٹاگرام اور فیس بُک اکاؤنٹ ہیک کرتے ہوئے اس پر نجی تصاویر اور قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کیا۔ سائبر کرائم پولیس نے بی ٹیک گریجویٹ کو گرفتار کرتے ہوئے اسے عدالت میں پیش کردیا۔