لڑکی کو نیم برہنہ کرکے فلم بندی ویڈیو وائرل ،11 ملزمین گرفتار

پٹنہ ۔ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے جہان آباد میں 28 اپریل کو ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ چھیڑچھاڑ اور اس کا ویڈیو وائرل کرنے کے معاملے میں پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بھیلوار او پی علاقہ سے ویڈیو وائرل کرنے والے نواسا پاسوان سمیت دو کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی منیش نے بتایا کہ وائرل ویڈیو اور چھیڑچھاڑ معاملے میں 13 افراد ملزم بنائے گئے تھے، جس میں فوراً کارروائی کرتے ہوئے اب تک 11 ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ 2 افراد ابھی بھی پولیس کی گرفت سے فرار ہیں۔ ایس پی نے بتایا کہ نابالغ لڑکی کے ایس سی ایس ٹی ہونے کے سبب درج ایف آئی آر میں ایس سی ایکس ٹی ایکٹ بھی جوڑا جائے گا۔ پولیس نے ویڈیو وائرل کرنے والے موبائیل فون کو بھی نواسا پاسوان سے ضبط کرلیا ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے 11 ملزمین میں سے 7 نابالغ ہیں۔ واضح رہیکہ بھرتھرا نہر کے پاس اپنے دوست کے ساتھ جارہی نابالغ لڑکی سے سبھی ملزمین نے چھیرچھاڑ کیا تھا اور اسے نیم برہنہ کرنے کے بعد اسے مکمل برہنہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ ملزمین نے پورے حادثہ کا ویڈیو بناکر وائرل کردیا تھا۔