نئی دہلی ، 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی یوم لڑکی کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے آج لڑکی کی متوقع پیدائش کو روکنے کی خاطر اسقاط حمل کو ’’نہایت شرمندگی کا معاملہ‘‘ قرار دیا اور عوام سے اپیل کی کہ جنس پر مبنی امتیاز کو ختم کرنے اور لڑکیوں کیلئے مساوات کا ماحول پیدا کرنے کا عہد کریں۔ انھوں نے لوگوں کو مدعو کیا کہ ’MyGov‘ ویب سائٹ سے استفادہ کرتے ہوئے ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘ کے بارے میں اپنے خیالات سے واقف کرائیں، جو اُن کی خاص توجہ کے ساتھ آگے بڑھایا جانے والا پروگرام ہے۔