نئی دہلی ۔ 4 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام )ضلع کے گرہا کوٹا ٹاؤن میں ایک نوجوان کے ہاتھوں ایک کمسن لڑکی کے جنسی استحصال کے بعد لڑکی نے خودسوزی کی کوشش کی ۔ اُس نے اپنے جسم پر تیل ڈال کر آگ لگالی تھی ۔ نیلیش لاڈیا نامی نوجوان نے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر لڑکی نے یہ انتہائی قدم اُٹھایا ۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے والد کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی ہے ۔ 16 سالہ لڑکی ہاسپٹل میں زیرعلاج ہے ۔ لڑکی کے والد نے اپنی شکایت میں کہا کہ ملزم اُس کی بیٹی کو دھمکایا کرتا تھا کہ اگر لڑکی نے اُس کا کہنا نہیں مانا تو اس وقت اُسے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جب وہ امتحانات کے لئے اسکول جائے گی ۔والد کے اس بیان کی بنیاد پر پولیس نے ملزم کے خلاف معاملہ درج کیا ہے لیکن اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔
آئی پی آر پر امریکہ کے الزامات کو ہندوستان نے مسترد کردیا
نئی دہلی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج دانشورانہ حقوق املاک پر امریکہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان قوانین کو مکمل طور پر بین الاقوامی معاہدہ کے تحت روبہ عمل لایا جارہا ہے ۔ وزیرکامرس اور صنعت آنند شرما کے ریمارکس کو امریکی اسٹیٹ سکریٹری آف اسٹیٹ نیثا دیسائی کو ان کے دورہ ہندوستان کے موقع پر واقف کروایا گیا۔ آنند شرما نے کہا کہ ہندوستان آئی پی آر قانون عالم تجارتی تنظیم کے اصولوں کے مطابق ہے۔