ممبئی۔/29ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی پولیس نے 2خاتون کانسٹبلوں کو معطل کردیا ہے جنہوں نے یہاں 25ستمبر کو مشہور لال باغیچہ راجہ پنڈال میں ایک لڑکی پر حملہ کردیا تھا۔ اس واقعہ کی ویڈیو فلم سوشیل میڈیا پر پھیل جانے کے بعد عوام میں برہمی پیدا ہوگئی ہے۔ جوائنٹ پولیس کمشنر دیون بھارتی نے بتائی۔ مذکورہ واقعہ کے سلسلہ میں دو ویمن کانسٹبلس کو معطل کردیا گیا۔ دریں اثناء ڈی سی پی ( ڈیٹکشن I) موہن دھیکرنے بتایا کہ تحقیقاتی رپورٹ ہنوز پیش نہیں کی گئی اور اس کیس میں مزید پولیس ملازمین کی معطلی خارج از امکان نہیں ہے۔ متاثرہ لڑکی نندنی گو سوامی نے یہ الزام عائد کیا تھا کہ پولیس عملے نے اس وقت گھسیٹتے ہوئے زدوکوب کیا۔
ٹی وی مباحثہ حقائق سے مربوط نہیں: جیٹلی
نئی دہلی ۔ 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹی وی مباحثہ اکثر حقائق سے مربوط نہیں ہوتے۔ مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات ارون جیٹلی نے آج کہاکہ اس بارے میں کوئی تنازعہ نہیں ہے اور خود یہ خبر افسوسناک ہے کیونکہ خبر رساں چینلوں کی سنجیدگی بھی قابل اعتماد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی کی خبریں اور اخباروں کی خبریں اکثر یکساں نہیں ہوتیں۔ ان میں کافی فرق ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان پر مباحثوں کا آغاز ہوجاتا ہے۔