نئی دہلی، 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے مختلف علاقوں میں تیزی سے آگے بڑھ رہی لڑکیوں کے جذبے کو سلام کرتے ہوئے ان کی مہارت، طاقت اور صبرو استقامت کی ستائش کی ۔ مسٹر مودی نے ‘نیشنل گرلز چاائلڈ ڈے ‘ پر اپنے پیغام میں کہا ہے ، "ہم بچیوں کی مہارت، صلاحیت اور صبر واستقامت کو سلام کرتے ہیں”۔وزیر اعظم نے کہا ہے ، "ہمیں مختلف علاقوں میں بچیوں کی قابلیت اور صلاحیت پر فخر ہے ”۔وزیراعظم نریندر مودی نے قبل ازیں لڑکیوں کے جنین کو ختم کرنے کے خلاف مہم چلائی تھی۔