لڑکیوں کو روایتی تعلیم کے ساتھ فنی تعلیم بھی سیکھنے کا مشورہ

حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : جستجو اور محنت انسان کو ترقی کی طرف لے جاتے ہیں ۔ اگر یہ سوچ کر ہم تعلیم حاصل کریں کہ میں آئی اے ایس ، آئی پی ایس بنوں گا ۔ انشاء اللہ ضرور کامیاب ہوں گے ۔ تعلیم ہی انسان کی زندگی کا اہم حصہ ہے ۔ جس کے ذریعہ آدمی اپنی اونچی پہچان بنا سکتا ہے ۔ روزنامہ سیاست کی جانب سے شائع کردہ کوئسچن بنک کی آکسفورڈ حیدرآباد پبلک اسکول ایرہ گڈہ میں جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، طلبہ میں کوئسچن بنک تقسیم کرنے کے بعد مخاطب کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے لڑکیوں سے کہا کہ روایتی تعلیم کے ساتھ فنی کورس بھی کریں ۔ جو زندگی کی گذر بسر میں کافی فائدہ مند ثابت ہوں گے ۔

ہم کو یہ سوچ کر تعلیم حاصل کرنا ہے کہ ہم انشاء اللہ یہ ڈگری حاصل کریں گے ۔ ضرور آپ کامیاب ہوں گے انہوں نے بتایا کہ آج کے دور میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے کافی اچھے مواقع ہیں ۔ ہمیں دل لگا کر پڑھنا ہوگا ۔ کیوں کہ اکثر طلبہ میں یہ بات ہوتی ہے جو اسکول میں پڑھ لیے وہ کافی سمجھتے ہیں لیکن ان کا سوچنا غلط ہے ۔ ہم کو اسکول سے آنے کے بعد بھی پڑھائی پر دھیان دینا ہوگا ۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل مسٹر رام بابو نے اسکول کے تعلق سے تفصیلی رپورٹ پیش کی اور جناب عامر علی خاں اور ادارہ سیاست کا اظہار تشکر کیا اور انہوں نے ٹریننگ سنٹر قائم کرنے کے لیے جگہ فراہم کرنے کا تیقن دیا ۔ اس کے علاوہ ہیڈ ماسٹر محمد جلیل احمد نے بتایا کہ اسکول میں اردو دانی ، زبان دانی کی تعلیم دی جاتی تھی لیکن اردو کے ماسٹر گذر جانے کے بعد یہاں پر کوئی بھی تعلیم دینے والے نہیں ہیں ۔ انہوں نے جناب عامر علی خاں سے خواہش کی کہ وہ یہاں اردو تعلیم کا آغاز کروائیں جملہ 110 طلبہ میں کوئسچن بنک کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔۔

ایس ایس سی اردو میڈیم کوئسچن بنک
حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ایس ایس سی اردو میڈیم کوئسچن بنک کا دوسرا ایڈیشن شائع ہوچکا ہے جو دفتر سیاست سے مفت حاصل کرسکتے ہیں ۔ یہ کوئسچن بنک جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کے زیر نگرانی ماہر اساتذہ نے تیار کیا ہے ۔ جناب ایم این بیگ نے بتایا کہ اس وقت صرف اردو میڈیم ایس ایس سی کوئسچن بنک جس میں پانچ مضامین ہیں تیار ہے ۔ اس کو حاصل کرسکتے ہیں ۔ انگلش میڈیم کوئسچن بنک ختم ہوچکا اس لیے طلبہ زحمت نہ کریں ۔۔