لڑکیوں کا جنسی استحصال کرنے کی کوشش، ہاسٹل کی وارڈن اور مالک فرار

کوئمبور ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پولیس خواتین کے ایک ہوسٹل کی وارڈن اور ہاسٹل کے مالک کو تلاش کررہی ہے کیونکہ ان پر الزام تھا کہ وارڈن ہاسٹل کی لڑکیوں کی فیس معاف کرنے کے عوض انہیں مالک کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے اکسایا کرتی تھی۔ 32 سالہ وارڈن پونیتا خانگی ہاسٹل سے پانچ لڑکیوں کو ہاسٹل کے مالک کی سالگرہ پارٹی میں شرکت کے بہانے اپنے ساتھ لے گئی۔

اکبر خان مقدمہ : حوالات میں موت کی عدالتی تحقیقات
الور 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیرداخلہ راجستھان گلاب چند کھٹاریا نے آج شام کہاکہ اکبر خان کی حوالات میں موت کے ثبوت حاصل ہوئے ہیں۔ ریاستی حکومت نے عدالتی تحقیقات کے انتظامات کئے ہیں۔ اُنھوں نے یہ بھی کہاکہ ابتدائی معاوضہ ایک لاکھ 25 ہزار روپئے ارکان خاندان کو ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کو ابتدائی تحقیقات کا حکم دیا جاچکا ہے۔ حوالات میں موت کے واقعات کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔