مظفر نگر 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لوہاری گاؤں میں تین نوجوانوں کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک نو عمر لڑکی نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ 17 سالہ لڑکی نے جیرتوال پولیس اسٹیشن کے حدود میں لوہاری میں خود پر کیروسین چھڑک کر آگ لگالی جسے شدید جھلسی ہوئی حالت میں ہاسپٹل سے رجوع کرنے پر ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے بتایا کہ تین نوجوانوں نے لڑکی کو مکان میں تنہا پاکر اسے جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔