لڑاکا جیٹ طیارہ کو آزمائشی پرواز میں حادثہ، 7 زخمی

بیجنگ۔ 16؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ کم از کم 7 افراد زخمی ہوگئے جب کہ ایک چینی ترقی یافتہ لڑاکا جیٹ طیارہ رہائشی عمارت سے تربیتی پرواز کے دوران ٹکراکر حادثہ کا شکار ہوگیا۔ پائلٹ بحفاظت چھلانگ لگاکر محفوظ رہنے میں کامیاب ہوگیا، لیکن کم از کم 7 افراد جھلس گئے جب کہ جیٹ طیارہ ایک تازہ زیر تعمیر رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا اور اس کے بعد احاطہ کے باہر ایک مصنوعی جھیل میں گرگیا۔ یہ واقعہ صوبہ سیچوان کے علاقہ چینگڑو میں پیش آیا۔ یہ طیارہ چینگڑو فوجی کمان کے زیر استعمال تھا اور تربیتی پرواز پر تھا۔ روزنامہ ’مارننگ پوسٹ‘ ہانگ کانگ کی خبر کے بموجب زخمیوں کی حالت کے بارے میں ہاسپٹل کے ارکان عملہ نے کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا۔ فوجی تجزیہ کار کا خیال ہے کہ طیارہ پرواز کے اندرون چند منٹ ہی حادثہ کا شکار ہوگیا۔ پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کردی ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔