ھربن 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چین کے شمال مشرق ھیلونگ جیانگ صوبے میں واقع لوہے کی کان میں جمعہ کی علی الصبح اچانک پانی بھر جانے سے 17 افراد پھنس گئے ۔شنکے کاؤنٹی حکومت کے مطابق یہ حادثہ کُئی ہونگشان لوہے کی کان میں صبح تین بجے اس وقت پیش آیا جب اس میں 43 مزدور کام کر رہے تھے ۔ ابھی تک 26 لوگوں کان سے باہر نکالا جا چکا ہے جبکہ 17 افراد اب بھی کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔بچاؤ اہلکاروں نے 12 پھنسے ہوئے لوگوں کا پتہ لگالیا ہے اور وہ باقی پانچ افراد سے بھی رابطہ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے اور کان میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔