لوگوں نے بتایا راہول کی تقریر اچھی تھی : سونیا

نئی دہلی 20 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پارلیمنٹ بجٹ اجلاس میں راہول گاندھی کی آج کی گئی اولین تقریر کے تعلق سے سوال پر کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ ’’ لوگوں نے مجھے بتایا کہ یہ اچھی تقریر تھی ‘‘ ۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ انہوں نے راہول گاندھی کی پوری تقریر نہیں سنی ہے کیونکہ وہ اپنی قیامگاہ پر پارٹی کے کچھ قائدین اور کسانوں سے ملاقات میں مصروف تھیں۔ تاہم انہیں لوگوں نے بتایا کہ یہ اچھی تقریر تھی ۔ جب نامہ نگاروں نے راہول گاندھی کی تعطیلات سے واپسی سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ بہت اچھا ہے ۔ راہول گاندھی نے آج جب لوک سبھا میں تقریر کی اس وقت صدر کانگریس سونیا گاندھی اور دوسرے سینئر قائدین جیسے ڈپٹی لیڈر امریندر سنگھ اور کمل ناتھ ایوان میں موجود نہیں تھے ۔