نریندر مودی پر کئی مسائل بشمول جی ایس ٹی ، فراڈ کے واقعات پر خاموشی کے سلسلہ میں صدر کانگریس کی سخت تنقید
رامادرگا (کرناٹک) 26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیاکہ وہ ’’انتہائی دولت مند‘‘ افراد کی تائید کررہے ہیں۔ اُنھوں نے سوال کیاکہ اُنھوں نے ابھی تک کرپشن سے مقابلے کے لئے لوک پال کا تقرر کیوں نہیں کیا ہے۔ راہول گاندھی تمام عام جلسوں میں ریاست کرناٹک میں جہاں انتخابات مقرر ہیں مودی کو نشانہ بناتے آرہے ہیں۔ اُنھوں نے مودی سے اُن کی ’’خاموشی‘‘ پر بھی اعتراض کیا جو مسائل جیسے پنجاب نیشنل بینک فراڈ پر اختیار کی گئی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ’’گجرات میں، مودی جی نے لوک آیوکت نافذ نہیں کیا ہے۔ اُنھیں وزیراعظم بنے ہوئے چار سال گزر چکے ہیں لیکن اُنھوں نے دہلی میں لوک پال قائم نہیں کیا ہے‘‘۔ صدر کانگریس نے کہاکہ مودی جو خود کو ملک کا ’’چوکیدار‘‘ قرار دیتے ہیں، فراڈ پر خاموش ہیں۔ اُنھوں نے الزام عائد کیاکہ کمپنی کے کاروبار میں جس کے مالک صدر بی جے پی امیت شاہ کے فرزند جئے شاہ ہیں، اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ’’ملک کے چوکیدار کرناٹک آتے ہیں اور اپنے چیف منسٹر (سابق چیف منسٹر یدی یورپا) کے ساتھ کرپشن کے موضوع پر بات چیت کرتے ہیں جبکہ وہ ایک تو جیل میں تھے اور اُن کے ساتھ چار وزراء بھی جو بی جے پی دور اقتدار میں تھے جیل بھیجے گئے تھے، وہ ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے، جس میں انھوں نے کہاکہ اپنے اقوال پر عمل بھی کیجئے۔ اُنھوں نے مودی پر زور دیا کہ وہ بارہویں صدی عیسوی کے سماجی مصلح بسویشور کا حوالہ دیتے ہیں جو کرناٹک کے متوطن تھے۔ راہول گاندھی کرناٹک کے شمالی علاقوں کے تین روزہ دورے کے دوسرے مرحلہ میں ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ ملک نے آپ کو صرف تقریریں کرنے کے لئے وزیراعظم نہیں بنایا ہے۔ راہول گاندھی نے کہاکہ نیروو مودی اپنے ساتھ کروڑوں روپئے لے گئے ہیں جو ہندوستان کے غریبوں کی ملکیت تھے۔ نیروو مودی نے ہندوستان کے کاشتکاروں، مزدوروں اور غریبوں کے 22 ہزار کروڑ روپئے لے گئے ہیں لیکن ہمارے چوکیدار نے ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ اپنے 11 ہزار کروڑ روپئے کے فراڈ پر اولین تبصروں میں راہول گاندھی نے کہاکہ ہندوستان کا دوسرا سب سے بڑا سرکاری زیرانتظام بینک میں وزیراعظم مودی نے جمعہ کے دن اُن تمام کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے جو مالیاتی بے قاعدگیوں میں ملوث تھے اور کہا ہے کہ عوام کے پیسے کی لوٹ مار برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم پر جی ایس ٹی کے سلسلے میں تنقید کرتے ہوئے صدر کانگریس نے اِسے ’’گبر سنگھ ٹیکس‘‘ قرار دیا۔ راہول گاندھی نے کہاکہ عام آدمی کے جیب میں جو کچھ ہے لے لیا گیا ہے، لاکھوں کاروبار بند ہوچکے ہیں اور لاکھوں افراد کو نقصان ہوا ہے لیکن ایک شخص جادوئی نئی عمارت چلارہا ہے۔ امیت شاہ کے افراد جئے شاہ تین ماہ کے اندر 50 ہزار روپیوں کو 80 کروڑ روپیوں میں تبدیل کردیتے ہیں لیکن چوکیدار ایک لفظ بھی نہیں کہتا۔