لوک پال پر رپورٹ پیش کرنے میں تاخیر

نئی دہلی 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) پارلیمانی کمیٹی نے جس کو لوک پال ترمیمی بل کا جائزہ لیتے ہوئے 25 مارچ تک اپنی رپورٹ داخل کرنی ہے اب تک یہ رپورٹ تیار نہیں کی ہے ۔ اس نے رپورٹ کو قطعیت دینے کیلئے مزید مہلت دینے کی خواہش کی ہے ۔ 31 رکنی محکمہ جاتی پارلیمانی اسٹانڈنگ کمیٹی برائے پرسونل‘عوامی شکایات انصاف و قانون کی قیادت کانگریس ایم پی ای ایم سدرشن ناچی این کررہی ہیں یہ پیانل لوک پال اور لوک ایوکت اور دیگر قانونی ترجیحات کا جائزہ لے رہا ہے ۔