لوک پال بل ہمارے ایجنڈے پر کلیدی مسئلہ :کجریوال

نئی دہلی 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )عام آدمی پارٹی کی آج دہلی اسمبلی میں پیش کردہ تحریک اعتماد میں کامیابی کے کچھ دیر بعد چیف منسٹر ارویند کجریوال نے کہا کہ جن لوپال بل کی منظوری ان کی حکومت کے ایجنڈہ پر ’’نہایت اہم مسئلہ ‘‘ہے۔ کجریوال نے دہلی حکومت اور شہر کے بلدی اداروں میں کرپشن سے اپنی دسترسکیتمام تر وسائل کے ذریعہ لڑنے کا عزم بھی کیا اور زور دیا کہ اگر کوئی بھی رشوت ستانی کا خاطی پایا جائے تو اسے بخشا نہیں جائے گا۔ جن لوک پال بل عام آدمی پارٹی کا لوک پال یا انسداد بد عنوانی نگرانکار کا بدل ہے۔ اپنی نئی پارٹی کے قومی عزائم کا اشارہ دیتے ہوئے کجریوال نے اعتماد ظاہر کیا کہ نئی طرز کی سیاست جو انہوں نے دہلی میں شروع کی ہے عنقریب ملک بھر میں اس کی تقلید کی جائے گی۔ کجریوال نے کہا کہ ان کی حکومت نے گزشتہ ہفتے دہلی میں جائزہ لینے کے بعد دن رات کام کرتے ہوئے عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کی ہے اور تمام چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے عوام کی تائید چاہتے ہیں۔