رالے گاؤں سدھی 30 جولائی (سیاست نیوز) سماجی کارکن انا ہزارے نے 2 اکٹوبر کو مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش پر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کا آغاز کریں گے۔ سماجی کارکن انا ہزارے لوک پال اور لوک یکتاس ایکٹ کے نفاذ میں تاخیر پر برہم ہیں۔ اے این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے ہزارے نے کہاکہ لوک پال اور لوک یکتاس ایکٹ میں تاخیر پر اپنے آبائی گاؤں میں احتجاج کریں گے۔ بقول انا ہزارے مذکورہ ایکٹ کرپشن کو روکنے اور لڑنے میں مدد کرے گا۔ ہزارے نے مزید دعویٰ کیاکہ ملک میں موجود کرپشن میں 60 تا 70 فیصد کمی لائے گا۔ ہزارے نے یاد دلایا کہ 2011 ء میں ان کی بھوک ہڑتال نے اُس وقت کی کانگریسی مرکزی حکومت کو دہلادیا تھا جس کے زیراثر کانگریسی مرکزی حکومت نے 2013 میں لوک پال ایکٹ کو پاس کرنے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔ سماجی کارکن ہزارے نے مودی کو یاد دلاتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم مودی سے عوام نے اُمید رکپھی تھی کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق جو انھوں نے انتخابی مہم میں کہی تھی کہ وہ ہندوستان کو ’’رشوت سے پاک‘‘ بنائیں گے۔ یہ بات اے این آئی کو ہزارے نے بتائی۔ انھوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جس ایکٹ کو سپریم کورٹ نے نافذ کرنے کا حکم کئی بار دیا ہو اس سے حکومت چشم پوشی اور روگردانی کیسے کرسکتی ہے۔