لوک سبھا کی رکنیت سے کڈیم سری ہری کا استعفی منظور

حیدرآباد 21 جولائی ( سیاست نیوز ) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ کڈیم سری ہری کے لوک سبھا کی رکنیت سے استعفے کو اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن نے آج قبول کرلیا ۔ سمترا مہاجن نے پارلیمنٹ مانسون سشن کے افتتاحی دن سری ہری کے استعفے کا اعلان کیا اور کہا کہ انہوں نے استعفی قبول کرلیا ہے ۔ کڈیم سری ہری نے لوک سبھا کی رکنیت سے استعفی پیش کرتے ہوئے تلنگانہ کابینہ میں شمولیت اختیار کی ہے جہاں انہیں ڈپٹی چیف منسٹر بنایا گیا ہے ۔