نئی دہلی 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ہرش وردھن نے آج اِس اعتماد کا اظہار کیاکہ آئندہ عام انتخابات میں بی جے پی کو کامیابی ملے گی اور وزیراعظم نریندر مودی دوبارہ اقتدار حاصل کریں گے۔ اپنی وزارت کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر ہرش وردھن نے کہاکہ یہ عمارت 2021 ء تک تیار ہوجائے گی اور مودی وزیراعظم کی حیثیت سے اِس عمارت کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے حکومت کے خلاف اپوزیشن کے اتحاد کو مسترد کردیا کہ بھانت بھانت کی پارٹیاں یکجا ہونے سے مودی حکومت کیلئے کوئی خطرہ نہیں ہوسکتاہے ۔