لوک سبھا و اسمبلی انتخابات کیلئے ویلفیر پارٹی کے امیدواروں کے نام کا اعلان

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( راست ) : ویلفیر پارٹی نے لوک سبھا و اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے ۔ لوک سبھا کے انتخابات میں نظام آباد سے ملک معتصم خاں صدر آندھرا پردیش ، کرنول سے ڈاکٹر ناگیلا ایلیا اور وجئے واڑہ سے کمبالا سبرامنیم شاستری ویلفیر پارٹی کی جانب سے حصہ لیں گے ۔ اسمبلی انتخابات میں ویلفیر پارٹی کی جانب سے حصہ لینے کے لیے امیدواروں کی ایک بڑی تعداد نے ریاستی دفتر سے رجوع کیا اور درخواست د اخل کیا ۔

پارٹی کے اعلان کے مطابق حلقہ اسمبلی عنبر پیٹ سے سید فخر الدین ، راجندر نگر سے سید شفیع اللہ قادری ، کوتہ گوڈیم سے شیخ امیر الدین ، عادل آباد سے شفیع اللہ خاں ، تانڈور سے کمال اطہر ، جوبلی ہلز حیدرآباد سے ڈاکٹر ادے کرن ، کریم نگر سے وسیم الدین احمد ، کرنول سے جی ایم ظفر اللہ اور اننت پور سے محمد حسن انتخابات میں پارٹی کی جانب سے حصہ لیں گے ۔ حلقہ اسمبلی ظہیر آباد ، سنگاریڈی ، نظام آباد ، نرمل ، کاغذ نگر ، جگتیال ، کورٹلہ ، بودھن و آرمور سے پارٹی کی جانب سے حصہ لینے کے لیے بڑی تعداد میں پارٹی کے ریاستی آفس میں درخواستیں دی ہیں ۔ درخواست دہندہ افراد کے کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے ۔۔