لوک سبھا حلقوں کیلئے وائی ایس آر کانگریس مبصرین

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : وائی ایس آر کانگریس صدر مسٹر جگن موہن ریڈی نے سیما آندھرا میں انتخابات کے سلسلہ میں چند لوک سبھا حلقہ جات کیلئے بعض سینئیر قائدین کو پارلیمانی انتخابی مبصرین نامزد کیا ہے ۔ مسرس کے پرکاش ریڈی کو حلقہ لوک سبھا کرنول ، کے موہن ریڈی کو حلقہ لوک سبھا ہندو پور ، گیانیند ریڈی کو حلقہ لوک سبھا چتور ، وی پربھاکر ریڈی کو حلقہ لوک سبھا نیلور ، وی بالا چینیا کو حلقہ لوک سبھا تروپتی اور مسٹر وائی ایس ویویکانندا ریڈی کو حلقہ جات لوک سبھا اننت پور ، کڑپہ اور راجم پیٹ کے لیے نامزد کیا گیا ہے ۔ وائی ایس آر کانگریس کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ان پارلیمانی حلقہ جات کے مبصرین کے علاوہ مسٹر او وی رمنا ( تروپتی کو وائی ایس آر کانگریس ترجمان نامزد کیا گیا ۔ جبکہ مسٹر اقبال حسین فاروقی ( وشاکھا پٹنم ) کو رکن سنٹرل الیکشن کمیٹی وائی ایس آر کانگریس تقرر کیا گیا ۔ مسٹر جارج ہربرٹ کو صدر اقلیتی سیل برائے ( عیسائی شعبہ ) تقرر کیا گیا ۔ مسٹر نصیر احمد ( گنٹور ) سیما آندھرا اضلاع کیلئے اقلیتی کوآرڈینٹر تقرر کیا گیا ۔ مسٹر شوکت علی کو گنٹور حلقہ کیلئے اقلیتی انتحابی مبصر منتخب کیا گیا ۔ مسٹر عبدالقدیر کو ضلع پرکاشم اقلیتی انتخابی مبصر منتخب کیا ۔ اس کے علاوہ مسٹر بی جنک پرساد کو حلقہ لوک سبھا الیکشن مبصر منتخب کیا گیا اور اس بات کی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تفصیلی رپورٹس پارٹی کو پیش کریں ۔