لوک سبھا انتخابات میں کے سی آر بی جے پی سے دوستی کرلینگے : کنٹیا

حیدرآباد 7 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) کل ہند کانگریس سکریٹری انچارچ امور تلنگانہ آر سی کنٹیا نے آج الزام عائد کیا کہ کے سی آر آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی سے دوستی کرلیں گے اور اس پر وہ پہلے ہی وزیر اعظم نریندر مودی سے ساز باز کرچکے ہیں۔مشیر آباد اسمبلی حلقہ میں ایک پد یاترا کرتے ہوئے کنٹیا نے کے سی آر سے سوال کیا کہ انہوں نے قبل از وقت اسمبلی تحلیل کیوں کردی ۔ انہوں نے تنقید کی کہ ٹی آر ایس حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدوں میں ایک کو بھی پورا نہیں کیا ۔ انہوں نے مسلمانوں اور او بی سی طبقات کو 12 فیصد تحفظات کا وعدہ کیا تھا اور اسے یکسر فراموش کردیا گیا ہے ۔