حیدرآباد 5 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) ٹی آر ایس آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی سے اتحاد نہیں کریگی کیونکہ پارٹی سکیولر ہے اور دونوں جماعتوں کے مابین شدید نظریاتی اختلافات ہیں۔ سابق وزیر کے ٹی آر نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے ریاست میں کانگریس ۔ تلگودیشم اتحاد کو مہا گھٹیا بندھن قرار دیا اور کہا کہ ٹی آر ایس بالکل سکیولر جماعت ہے اور وہ تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلتی ہے ۔ ہم ذات پات کی بنیاد پر تقسیم کے حامی نہیں ہیں ایسے میں ہم آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے ساتھ کسی طرح کا اتحاد نہیں کرسکتے ۔